Wednesday 24 July 2024

دل میں یوں تیری یاد آئی ہے

 دل میں یوں تیری یاد آئی ہے

جیسے دنیا یہیں سمائی ہے

عشق ہے تابِ دید سے محروم

حسن تو محوِ خود نمائی ہے

تجھ کو میں زندگی سمجھتا ہوں

اس لیے خوفِ بے وفائی ہے

ان کو اتنے قریب سے دیکھا

جیسے خود سے نظر ملائی ہے

ان کو شوقِ جفا ہے اتنا عزیز

دل نے کہہ کہہ کے چوٹ کھائی ہے

اتنے پردے نہ ڈالیے رخ پر

یہ بھی اک طرزِ خود نمائی ہے

چھینا کوثر سے جام ساقی نے

اس کی قمست میں پارسائی ہے


کوثر نقوی

No comments:

Post a Comment