Wednesday 31 July 2024

بھری ہو جس میں شفاعت نوازئیے ہم کو

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


بھری ہو جس میں شفاعت نوازئیے ہم کو

اک ایسا کاسۂ رحمت نوازئیے ہم کو

خدا نے شہرِ مدینہ میں نوکری دے دی

دعائیں کی تھیں کہ شاہت نوازئیے ہم کو

ہر ایک سمت مدینہ دکھائی دیتا رہے

نظر کی ایسی سعادت نوازئیے ہم کو

حضورﷺ! سُوئے مدینہ چلے ہیں دیوانے

حضورﷺ! ماں سی محبت نوازئیے ہم کو

حضورؐ! ایسی عطا ہو کہ پھر طلب نہ رہے

حضورﷺ! جامِ موَدّت نوازئیے ہم کو


داؤد سید

No comments:

Post a Comment