Thursday 18 July 2024

عجیب حال میں اپنی حیات رہتی ہے

 عجیب حال میں اپنی حیات رہتی ہے

میں اُس سے جیت بھی جاؤں تو مات رہتی ہے

وہ مجھ سے پیار بھی کرتی ہے یا نہیں کرتی

وہ میرے ساتھ ہو پھر بھی یہ بات رہتی ہے

جو دل کی ساری تمنا کی شمعیں بجھ جائیں

تو شمس آئے قمر اپنی رات رہتی ہے

مِرے حضور یہ زینت ہیں باغ کی لیکن

انہی کو دیکھ کے الفت حیات رہتی ہے

یوں گفتگو تو ہماری بھی اُن سے ہوتی ہے

مگر جو بات ضروری وہ بات رہتی ہے

جو میرے دل میں نہیں ہے وہ اس ورق پہ نہیں

وگرنہ ساتھ قلم کے دوات رہتی ہے

یہ معرکہ ہے محبت کا، ضبط کا اکبر

سو دیکھتے ہیں کہ کب تک بسات رہتی ہے


اکبر جلال

No comments:

Post a Comment