Saturday 27 July 2024

شعور صحرا میں مرے آنے کی کچھ دھوم سی ہے

 شعور صحرا میں مِرے آنے کی کچھ دُھوم سی ہے

عمل قیس کے اوٹھ جانے کی کچھ دھوم سی ہے

کشور عشق میں شاہی کا مِری ڈنکا ہے

نوبت وصل کے بھجوانے کی کچھ دھوم سی ہے

اب کے میں شور جنوں سے نہیں بچتا یارو

خلق میں میرے جگر کھانے کی کچھ دھوم سی ہے

ہو غضب پرۂ فانوس میں چھپتی شمع

اوس کے پروانوں میں جھنجلانے کی کچھ دھوم سی ہے


لطف النساء امتیاز

No comments:

Post a Comment