Friday, 19 July 2024

خشک ٹہنی پہ ہری چھال نہیں آئے گی

 خشک ٹہنی پہ ہری چھال نہیں آئے گی

تیرے منصور پہ اب کھال نہیں آئے گی

تیرا ماتھا م<رے ہونٹوں کو نہیں پہنچے گا

میرے ماتھے پہ تری شال نہیں آئے گی

کیا ہوئیں عورتیں جو گریہ گزار آتی تھیں

اب کوئی کھولے ہوئے بال نہیں آئے گی

پاک ٹی ہاؤس پہ بیٹھا ہوں میں افسانہ لیے

اس پری کا جو کبھی مال نہیں آئے گی


راشد امام

No comments:

Post a Comment