عبادتوں میں حرِیف و حلِیف کون کرے
حرم میں فرقِ خبِیث و شرِیف کون کرے
محال ہو گیا مذہب کا سچ بیاں کرنا
کروڑوں لوگوں کو اپنا حرِیف کون کرے
ہر اک پاس دلیلیں ہیں اپنے مسلک کی
اب اتنے ٹھوس دلائل نحِیف کون کرے
عقیدتیں ہوں جہاں پر حماقتوں کی اسِیر
وہاں حمایتِ دِینِ حنِیف کون کرے
بگاڑ دیتے ہو منان قافیوں کے مزاج
تمہارے قافیے نذرِ ردِیف کون کرے
منان بجنوری
No comments:
Post a Comment