Saturday, 20 July 2024

ذکر سے طالوت کے الله نے واضح کیا

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


ذکر سے طالوت کے الله نے واضح کیا

بادشاہِ اہلِ دینِ حق بھی چُنتا ہے خدا

کرتا ہے اعلان جس کا اس کی جانب سے نبیؐ

حسب قرآں اور کسی کو حق اس کا نہیں


چاہتی تھی کھیلنا معصوم کے ایمان سے

پاکبازی پیاری تھی یوسفؑ کو اپنی جان سے

تھی ہوس ناکام اور معصومیت تھی کامیاب

انتقامی جذبے نے پیدا کیا پھر پیچ و تاب


رکھ دیں میرے ہاتھ پر وہ لا کے مہر و ماہ

دعوت حق سے نہ پھر بھی کبھی باز آؤں گا

یا خدا غالب کرے گا یا میں کام آ جاؤں گا

چھوڑ دوں میں کار حق ہرگز نہ یہ کر پاؤں گا


گوہر لکھنوی

No comments:

Post a Comment