عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
عِشقِ رسولﷺ کیا ہے اللہ سے لَو لگانا
مومن کی رُوح ڈھلنا، قرآں کو راہ کرنا
عشقِ رسولﷺ کیا ہے، حق کو حیات کرنا
فرقوں میں بٹ نہ جانا، ہر بت کو پاش کرنا
عشقِ رسولﷺ کیا ہے، قائم نماز کرنا
لازم زکوٰۃ دینا، خیرات صدقہ کرنا
عشقِ رسولﷺ کیا ہے، رزقِ حلال کھانا
سود اور حرام سے بھی اولاد کو بچانا
عشقِ رسولﷺ کیا ہے، اہلِ زمیں سے جڑنا
ہر اک کی خیر بننا، مشکل میں کام آنا
عشقِ رسولﷺ کیا ہے، رشتوں کو یاد رکھنا
ماں باپ کی اطاعت، ان کا خیال رکھنا
عشقِ رسولﷺ کیا ہے، ترکِ گناہ کرنا
ہر شرک، شر، برائی کے پاس تک نہ جانا
عشقِ رسولﷺ کیا ہے، نیت کو صاف رکھنا
اس زندگی کا محور، خوفِ خدا بنانا
عشقِ رسولﷺ کیا ہے، درود و سلام کہنا
لفظوں سے آگے بڑھ کے سنت پہ ان کی چلنا
اتباف ابرک
No comments:
Post a Comment