Friday, 19 July 2024

مولا حسین کا جو عزادار ہے وہ شخص

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


مولا حسینؑ کا جو عزادار ہے، وہ شخص

میرے نبیﷺ کا سچ وفادار ہے وہ شخص

آلِؑ نبی کے غم میں گزارے جو زندگی

خُلدِ بریں کا اصل میں حقدار ہے وہ شخص

ذکر حسینؑ سن کے بھی جس کے بہے نہ اشک

بے کار ہے، جہان کا بے کار ہے وہ شخص

جو کربلا کو جنگ کہے اقتدار کی

ہم جانتے ہیں سوچ کا بیمار ہے وہ شخص

جس کی نظر میں سارے صحابہ ہیں معتبر

میری نظر میں صاحبِ کردار ہے وہ شخص

کرتا ہے احترام جو سادات کا بہت

حضرت علیؑ کے پیار کا حقدار ہے وہ شخص

اکمل! جنابِ حُرؑ نے تھا ثابت کِیا وہاں

بس لشکرِ یزید میں بیدار ہے وہ شخص


اکمل حنیف

No comments:

Post a Comment