Friday, 19 July 2024

مژدۂ رحمت حق ہم کو سنانے والے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


مژدۂ رحمت حق ہم کو سنانے والے

مرحبا آتشِ دوزخ سے بچانے والے

جتنے اللہ نے بھیجے ہیں نبیؑ دنیا میں 

تیریؐ آمد کی خبر سب ہیں سنانے والے

مجھ سے ناشاد کو پہنچا دے دَرِ احمدؐ تک

میرے خالق میرے بچھڑوں کے ملانے والے

دلِ ویرانۂ عاشق کو بھی کیجیے آباد

میرے محبوب مدینے کے بسانے والے

کوئی پہنچا نہ نبیؑ رتبۂ عالی کو تِرےؐ

مرحبا! خُلد کی زنجیر ہلانے والے

بعد مُردن مجھے دِکھلائیں گے جلوہ اپنا

قبر تِیرہ میں مِرے شمع دکھانے والے

قبر میں آپؐ کو دیکھا تو رضا نے یہ کہا

دیکھیے آئے وہ مُردوں کو جلانے والے


احمد رضا بریلوی

No comments:

Post a Comment