Tuesday, 9 August 2022

ہے آج بھی زمانے میں چرچا حسین کا

عارفانہ کلام منقبت سلام


ہے آج بھی زمانے میں چرچا حسینؑ کا

چلتا ہے ملک ملک میں سِکہ حسین کا

بھارت میں گر وہ آتا تو بھگوان کہتے ہم

ہر ہندو نام پوجا میں جپتا حسین کا

مذہب کی کوئی بات نہیں دل کی بات ہے

ہر حق پرست دل سے ہے شیدا حسین کا

مسلم تو پڑھتے آئے ہیں کلمہ رسولؐ کا

ہم ہندوؤں نے پڑھ لیا کلمہ حسین کا

ساحل سے سر پٹختی ہیں پیاسوں کی یاد میں

لے لے کے نام گنگا و جمنا حسین کا

اس میں نہیں کلام کہ ہم بُت پرست ہیں

آنکھوں سے اپنی چومیں گے روضہ حسین کا


دیوی روپ کماری

No comments:

Post a Comment