Friday, 4 October 2024

فرشتے اپنے پروں میں انہیں چھپاتے ہیں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


فرشتے اپنے پروں میں انہیں چھپاتے ہیں

نبیؐ کی شان میں جو محفلیں سجاتے ہیں

ہزاروں کوششیں کرتے ہیں صاحب ثروت

مگر پہنچتے ہیں طیبہ جنہیں بلاتے ہیں

جو اک اشارہ صحابہ کو کر دیں شاہِ امم

 خدا کی راہ میں وہ گھر بار سب لٹاتے ہیں

نبیؐ کی نعت سے دل کو سرور ملتا ہے

اسی لیے تو محافل میں دل لگاتے ہیں

برائے فضل و کرم آج بھی محبت سے 

نبیؐ کی شان میں ہم نعت گنگناتے ہیں

جہاں کی آب و ہوا بے مثال ہے نیر

اسی دیارِ عقیدت کے گیت گاتے ہیں


نیر جونپوری

No comments:

Post a Comment