Saturday, 26 October 2024

اے ابن آدم میں وہ عورت ہوں

 اے ابن آدم

میں وہ عورت ہوں

کہ میں نے جنا ہے

پیغمبروں کو

ولیوں کو

عقل والے

علم والے

مردوں کو

تم نے تو بس اک

بات پکڑ رکھی ہے

اور اس پہ ہنستے رہنا ہی

تمہا را شغل ہے

بات وہی کہ بنت حوّا

بہت ناقص العقل ہے

سنو! اے ابن ادم

میرے مقام کو بھی دیکھو

صرف میری عقل کو ہی نہ دیکھو

میں اک جسم ہھی نہیں

روح بھی ہوں

میرے اندر

بھی تو جھانکو

صرف شکل کو

ہی نہ دیکھو


گل ارباب

No comments:

Post a Comment