Saturday, 19 October 2024

غم کا ابلاغ بہ احساس طرب چاہتی ہے

 غم کا ابلاغ بہ احساس طرب چاہتی ہے

بات وہ ہے کہ ادا ہونے کو ڈھب چاہتی ہے

ایک تو پاس مِرے درہم و دِیں کچھ بھی نہیں

دوسرا شومئ قسمت کہ وہ سب چاہتی ہے

میں کہ ہوں موسم گل حجت زنجیر بہ پا

وہ تو خوشبو ہے چلی آتی ہے جب چاہتی ہے

کس کے آنسو ہیں جو آنکھوں کی رسد چاہتے ہیں

بات سی جی میں یہ کس کے ہے جو لب چاہتی ہے

میں بھٹک کر بھی تِرے خواب میں آیا نہ کبھی

اور کیا مجھ سے تِری خلوت شب چاہتی ہے

میں نہ کہتا تھا کہ اتنا نہ کرا کسب جنوں

تجھے رونے کو بھی اب آنکھ سبب چاہتی ہے


عثمان حبیب

No comments:

Post a Comment