بچھڑ کے تجھ سے ہمارا گُزارا مُمکن ہے
تمہارا ہجر ہو ہم کو گوارا ممکن ہے
نہیں ہے چاند مقدّر میں غم نہیں ہم کو
گِرے گا ٹُوٹ کے کوئی ستارہ ممکن ہے
بھلا دیا مِری آنکھوں نے گر تِرا چہرہ
بھلا نہ پاؤں کبھی یہ خسارہ ممکن ہے
میں انتظار کروں گی کہ خود سے آئے تُو
نہیں ہو میری طرف سے اشارہ ممکن ہے
پلٹ کے آنا میں تجھ سے ملوں گی خوش ہو کر
تجھے کہیں نہ ملے پھر سہارا ممکن ہے
روبینہ ناز بینا
No comments:
Post a Comment