Thursday 24 October 2024

ٹکنے ہی نہیں دیتی یہ حسن خیالی

 ٹکنے ہی  نہیں دیتی یہ حُسن خیالی

اشرف ہیں زمانے میں تیرے در کے موالی

دل چیز ہی کیا ہے کہ لُٹایا ہی نہ جائے

اے موت! کبھی آ تو سہی بن کے سوالی

بس دید ہی مانگی تو دیا ہم کو صِلہ یہ

ہم نے بھی بتا کوئی تیری بات ہے ٹالی

اک تھا جو مسیحا بڑا مشہورِ زمانہ

کمبخت اسی نے تو میری جاں ہے نکالی

ساغر ہوا ہے ایک ہی درویشوں کا بانی

اک ہاتھ میں سگریٹ اور چائے کی پیالی

آئے علی! وہ آ ج جو پینے کے لیے ہم

حضرت کو پلائیں گے نصرت کی قوالی


علی اعجاز سیال

No comments:

Post a Comment