Saturday, 19 October 2024

آپ ہیں خیر الوریٰ یا سیدی یا مصطفیٰ

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


آپ ہیں خیر الوریٰ یا سیدی یا مصطفیٰؐ

آپ ہیں رب کی عطا یا سیدی یا مصطفیٰؐ

جس نے تم سے کی دغا یا سیدی یا مصطفیٰؐ

اس کو رب نے دی سزا یا سیدی یا مصطفیٰؐ

ہم کو آلام و مصائب سے ملی فورا نجات

جب زباں پہ آ گیا یا سیدی یا مصطفیٰؐ

ہر طرف ایمان کے جو جل رہے ہیں یہ چراغ

یہ تمہاری ہے عطا یا سیدی یا مصطفیٰؐ

ہم کو پیغام محبت عام کرنے کا ہنر

آپ ہی نے ہے دیا یا سیدی یا مصطفیٰؐ

آ گئی ہے جوش پر رحمت خدا کی دفعتاً

آپ کو جب دی صدا یا سیدی یا مصطفیٰؐ

آپ کے قدموں میں مل جائے مجھے تھوڑی جگہ

ہے یہی میری دعا یا سیدی یا مصطفیٰؐ

جب ہمارے سامنے آئے گا راہ پل صراط

آپ کو دیں گے صدا یا سیدی یا مصطفیٰؐ

نام اکرم تلہری ہے جس کا وہ تو اصل میں

آپ پر ہی ہے فدا یا سیدی یا مصطفیٰؐ


اکرم تلہری

No comments:

Post a Comment