عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
اجڑے ہوئے دیار کو عرشِ بریں بنائیں تو
اُن پہ فدا ہے دل مِرا ناز سے دل میں آئیں تو
چہرۂ پاک سے نقاب آپﷺ ذرا اٹھائیں تو
حُسنِ خدا نما کی شان، شانِ خدا دکھائیں تو
کرتے ہیں کس پہ کچھ ستم، کیوں ہو کسی کو رنج و غم
مولدِ مصطفیٰﷺ کی ہم عید اگر منائیں تو
بد ہیں اگرچہ ہم حضورﷺ، آپ کے ہیں مگر ضرور
کس کو سنائیں حالِ دل تم کو نہیں سنائیں تو
درد و الم کے مبتلا، جن کی کہیں نہ ہو دوا
دیکھیں وہ شانِ کبریا، آپﷺ کے در پہ آئیں تو
کرنے کو جان و دل فدا، روضۂ پاک پر شہا
پہنچے نعیمِ بے نوا، آپﷺ اگر بلائیں تو
نعیم الدین مرادآبادی
No comments:
Post a Comment