Wednesday, 30 October 2024

ماب لنچنگ کی یہ خبریں آئے دن جو آتی ہیں

 ماب لنچنگ


ماب لنچنگ کی یہ خبریں آئے دن جو آتی ہیں

ذہن و دل کو رات دن رنجور کرتی جاتی ہیں

زندگی کے آئینہ کو چُور کرتی رہتی ہیں

چھین لے جاتی ہے خُوشیاں رنج و غم دے جاتی ہیں

آئینۂ قومی یکجہتی پہ پڑ جاتی ہے خاک

نام پر *مریادہ **پرش ***اتم کے یہ ظُلم و ستم

کالے کالے حرفوں میں تاریخ میں ہوں گے رقم

آہ! ملک و قوم کے حالات ہیں تشویشناک

بے خبر ہیں رام جی کے وصف و کردار سے

نفرت و بُغض و تعصّب کا لگا ہے جن کو روگ

٭ماب لنچنگ میں ملوث ذہن و دل کے کالے لوگ

ہو رہے ہیں زعم میں تعداد کے خونخوار سے

جاں بلب سونے کی چڑیا کو جو کرتا رہتا ہے

اے نیاز ایک جھنڈ یہ خارش زدہ کتے کا ہے


نیاز احمد جیراجپوری

مریادہ: وقار، عزت، شان*

 پُرش: مرد، آدمی، انسان**

 اُتم: اعلیٰ***

****Mob Lynching


No comments:

Post a Comment