Tuesday 29 October 2024

نام سے منزل کے رہبر گھبرانے والا تھا

 نام سے منزل کے رہبر گھبرانے والا تھا

مجھ کو پتہ تھا راہوں سے کترانے والا تھا

جان بچا کر طُوفاں بھاگا دریا سے باہر

ورنہ سفینہ خود اس سے ٹکرانے والا تھا

زہرہ جبینوں نے دھرتی پر روک لیا ورنہ

چاند ستاروں سے آگے میں جانے والا تھا

خیر ہوئی رُخ تیز ہوا کا اس نے موڑ دیا

ساون میں بادل شعلے برسانے والا تھا

مانگ رہا ہے راہوں میں کشکول لیے دیکھو

وہ جو پرانی دولت پر اِترانے والا تھا

اس نے کہا تھا؛ پچھتاؤ گے ترکِ تعلق پر

میں کب ایسی باتوں سے گھبرانے والا تھا


سیلانی سیوتے

No comments:

Post a Comment