Wednesday, 23 October 2024

گاندھی کی بکری یہ بکری بھی دیوی ہے

 زعفرانی کلام

گاندھی کی بکری


یہ بکری بھی دیوی ہے نزدیک ہندو

یہ کرتی ہے میں میں وہ کرتے ہیں تُو تُو

دو سینگ اس کے ہیں غیرت شاخ آہو

بڑا مست ہے اس پہ ہندو کا باپو

بڑھاپے میں اس کا یہی ہے سہارا

مسلماں کو گاندھی کی بکری نے مارا

مسلماں سے کہتی ہے بکری کہ آؤ

مسلماں بڑی بی سے کہتا ہے جاؤ

یہ کہتی ہے مجھ سے ذرا دل لگاؤ

وہ کہتا ہے تیرا پکے گا پلاؤ

یہ جھگڑا بڑھا جا رہا ہے ہمارا

مسلماں کو گاندھی کی بکری نے مارا


حاجی لق لق

No comments:

Post a Comment