Monday, 21 October 2024

سرور عالم کا دربار ہے کتنا حسین

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


سرور عالمؐکا دربار ہے کتنا حسِین

مسجد نبوی کا مینار ہے کتنا حسین

ہے جان سے پیارا وہ راستہ مدینے کا

جو طیبہ کو جاتا بازار ہے کتنا حسین

مدینے کی رونقیں اور نظارے گنبد کے

کملی والے کا گھر بار ہے کتنا حسین

ابوبکرؓ عمرؓ عثمانؓ علیؓ کے صدقے جاؤں

حبشی بلالؓ اور ہر یار ہے کتنا حسین

دیکھو نہ یعقوب کو تعلق میرا دیکھو

میں ناکارہ میرا غمخوار ہے کتنا حسین


محمد یعقوب

No comments:

Post a Comment