Monday, 21 October 2024

اگر بزدل کو طاقت مل گئی سمجھو

 بودا


اگر بزدل کو طاقت مل گئی سمجھو

وہ ہر کمزور کو بے وجہ روندے گا

وہ اپنے خوف کو دائم جبر کی چادر سے ڈھانپے گا

اور سچ کو جھوٹ کی چابک سے ہانکے گا

کبھی دیکھو اگر ریاست 

نہتے پُر امن بچوں پہ مظالم ڈھا رہی ہے

تو بس یہ جان لو کہ

یہ مظلوموں کے سچ سے

بہت گھبرا رہی ہے


عمران ثاقب

No comments:

Post a Comment