Wednesday, 23 October 2024

یہی کوچہ ہے وہ ہمدم جہاں رمضان رہتا تھا

 زعفرانی کلام

جہاں رمضان رہتا تھا


یہی کُوچہ ہے وہ ہمدم جہاں رمضان رہتا تھا

وہ اس کُوچے کا نمبردار تھا آزاد رہتا تھا

بہت مسرُور رہتا تھا، بہت دلشاد رہتا تھا

بسان قیسِ عامر صورتِ فرہاد رہتا تھا

جو اس کو یاد رکھتا تھا وہ اس کو یاد رکھتا تھا

اور اس دالان میں اس کا چچا رحمان رہتا تھا

یہی کُوچہ ہے وہ ہمدم جہاں رمضان رہتا تھا

اسی چھپر تلے دن رات اس کی چارپائی تھی

یہی دوچار کپڑے تھے اور اک میلی رضائی تھی

وہ اس دنیا کا مالک تھا یہی اس کی خدائی تھی

اور اس کُوچے کے پنواڑی سے اس کی آشنائی تھی

کبھی وہ اور کبھی یہ اس کے گھر مہمان رہتا تھا

یہی کُوچہ ہے وہ ہمدم جہاں رمضان رہتا تھا


خضر تمیمی

No comments:

Post a Comment