Monday, 28 October 2024

دل کی بات سنانے والے تنہا ہیں

 دل کی بات سنانے والے تنہا ہیں

اس محفل میں آنے والے تنہا ہیں

کرب و بلا کی خاک گواہی دیتی ہے

سچ کی کتھا سنانے والے تنہا ہیں

موت کی منزل پر روحوں کا جمگھٹ ہے

ہاں اس راہ پر جانے والے تنہا ہیں

بزم زیست ازل سے یونہی برپا ہے

جانے والے آنے والے تنہا ہیں

جھونپڑوں والے مل بیٹھے ہیں طاہر

جگ مگ محل بسانے والے تنہا ہیں


اکرم طاہر

No comments:

Post a Comment