Wednesday, 30 October 2024

سوال کرنے سے پہلے جواب دینے لگا

 سوال کرنے سے پہلے جواب دینے لگا

محبتوں کے مجھے وہ گُلاب دینے لگا

وہ جانتا تھا اسے میں بھُلا نہ پاؤں گی

تو یوں کیا کہ مجھے وہ شراب دینے لگا

میں خود کو سونپ نہ دیتی اسے تو کیا کرتی

وہ جگنوؤں کے عوض ماہتاب دینے لگا

یہ تشنگی مِرے ہونٹوں پہ آ کے کیا پھیلی

تیرا خیال بھی مجھ کو سراب دینے لگا

بچھڑ کے جب سے ملا ناز مُدتوں میں کوئی

تو ہم کو گھر کا تصور عذاب دینے لگا


نگار بانو ناز

No comments:

Post a Comment