Sunday, 20 October 2024

ارے توبہ عذر جفا کروں کبھی ظرف ایسا میرا نہیں

 ارے توبہ عذر جفا کروں کبھی ظرف ایسا میرا نہیں

وہ مٹا دیں چاہے ابھی مجھے کوئی شکوہ کوئی گِلا نہیں

میں سمجھ گیا ہوں کلیم کو ذرا کام عقل سے لیجیے

وہ تمیز جلوہ کرے گا کیا جسے ہوش اپنا رہا نہیں

میرا دست آز اٹھا سہی، میں سزا کا واقعی مستحق

تُو کرم نواز ازل سے تھا مجھے صبر پھر بھی دیا نہیں

تُو اٹھا دے پردہ تو دیکھ لوں کسے ہوش ہے تجھے دیکھ کر

ابھی ہر نگاہ ہے مدعی کوئی پردہ جب کہ اٹھا نہیں

میں سمجھ گیا جو ہے کعبہ میں مجھے اتفاق ہے دیر سے

میں فریب جلوہ نہ کھاؤں گا کوئی اور تیرے سوا نہیں

مجھے ذوق عذر ستم سہی مگر اس کا اتنا ملال کیوں

جو گلہ بھی ہے وہ ہے آپ سے کسی غیرسے تو گلہ نہیں

وہ بُری کٹے میری زندگی مجھے فکر اس کی نہیں شفیع

وہ بگڑ کے میرا کریں گے کیا کوئی بُت میرا خدا نہیں


شفیع اللہ بہرائچی

No comments:

Post a Comment