Sunday, 27 October 2024

توانا ہوں دل رنجور کی سوگند کیوں کھاؤں

 توانا ہوں دلِ رنجور کی سوگند کیوں کھاؤں

میں جب مختار ہوں مجبور کی سوگند کیوں کھاؤں

مجھے عرشِ بریں کے جلوۂ دائم سے نسبت ہے

کوئی واعظ ہوں میں بھی حُور کی سوگند کیوں کھاؤں

مِرا طُورِ تجلی رات دن ہے میرے پہلو میں

نہیں جب آگ لینا طُور کی سوگند کیوں کھاؤں

مِرا ہر نا چکیدہ اشک کا قطرہ ہے بے ساحل

میں طوفان بلا تنور کی سوگند کیوں کھاؤں

حقیقت میں مِری خاموشیاں پردہ ہیں محشر کا

ہوں خورشید قیامت صُور کی سوگند کیوں کھاؤں

انا الحق کی بجائے میں علی الحق کا ہوں آوازہ

پڑی ہے کیا مجھے منصور کی سوگند کیوں کھاؤں

کلاہِ فقر جب میں نے ازل سے اوڑھ رکھی ہے

امیں تُو ہی بتا فغفور کی سوگند کیوں کھاؤں


امین حزیں

No comments:

Post a Comment