Monday, 21 October 2024

ایک چشم التفات کی عیدی عطا کریں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


ایک چشمِ التفات کی عیدی عطا کریں

اپنی نوازشات کی عیدی عطا کریں

ہم سے ہر ایک کام بگڑتا ہی جائے ہے

حُسنِ معاملات کی عیدی عطا کریں

جن میں حضورؐ آپ کی سیرت کا عکس ہو

مجھ کو بھی ان صفات کی عیدی عطا کریں

گزرے حضورؐ آپ کے در پہ مہِ صیام

طیبہ میں چاند رات کی عیدی عطا کریں


 سرور حسین نقشبندی

No comments:

Post a Comment