Sunday, 27 October 2024

جو شخص زندگی کا سہارا نہ ہو سکا

 جو شخص زندگی کا سہارا نہ ہو سکا💫

کوشش کے باوجود وہ میرا نہ ہو سکا

اک تو ہے جس کو کوئی بھی پروا نہیں مِری

اور میں جو چاہ کر بھی تجھ ایسا نہ ہو سکا

تھی زندگی ہماری بھی جیتے تھے ہم جسے

اور بعد تیرے اپنا گزارا نہ ہو سکا💫

میں ہجر کاٹ کاٹ کے مُرجھا سا ہی گیا

برسوں گزارے غم میں پر اچھا نہ ہو سکا

شاعر تِرا جو کھو گیا تھا غم کی بھیڑ میں

کم کم ہی خوش ہوا، وہ زیادہ نہ ہو سکا

ہم وصل چاہتے تھے محبت میں تو مگر

اک یاد سے بلال گزارا نہ ہو سکا💫


بلال قاسم

No comments:

Post a Comment