Tuesday 22 October 2024

حضور آپ کی میں ایسے کیسے نعت کہوں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


حضورﷺ آپ کی میں ایسے کیسے نعت کہوں

حضورﷺ! آپ سُنیں، میں بھی ایسے نعت کہوں

حضورﷺ آپ نے اصلاح بھی تو کی تھی عطا

حضورﷺ آپ کہیں جیسے، ویسے نعت کہوں

حضورﷺ آپ نوازیں دُعا سے، چادر سے

حضورﷺ مست مودّت کی مے سے، نعت کہوں

حضورﷺ سب کو سُناؤں میں آپ کے قِصّے

حضورﷺ دہر کی ہر ایک شے سے نعت کہوں

حضورﷺ آپ کی آمد ہو جب لحد میں مِری

حضورﷺ آپ کو دیکھوں میں جیسے، نعت کہوں

حضورﷺ پھر وہ مِری زیست کا ہو آخری دن

حضورﷺ میں جو کبھی لے کے پیسے، نعت کہوں

حضورﷺ لحن ہو حسنی کو بھی عطا ایسا

حضورﷺ آپ کی محبوب لَے سے نعت کہوں


حسنی سید

سید محمد حسنین الثقلین

No comments:

Post a Comment