عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
کرم بانٹتا ہے وہ میرا خدا ہے
جو غم ٹالتا ہے وہ میرا خدا ہے
عطا پہ عطا کر کے مخلوق کا جو
بھلا چاہتا ہے وہ میرا خدا ہے
مریضِ زمانہ شب و روز جس سے
شفا مانگتا ہے وہ میرا خدا ہے
نہاں خانۂ دل میں ہے بھید کیا کیا
"جو سب ہے وہ میرا خدا ہے"
رہِ دہر میں ہر پھسلتے ہوؤں کو
وہی تھامتا ہے وہ میرا خدا ہے
ولانوم سے ہو رہا ہے یہ ظاہر
سدا جاگتا ہے وہ میرا خدا ہے
گناہوں میں رفعت میں ڈوبا ہوں پھر بھی
مجھے پالتا ہے وہ میرا خدا ہے
رفعت برکاتی
No comments:
Post a Comment