Thursday, 3 October 2024

فضل خدا سے صاحب قرآن ہو گئے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


فضلِ خدا سے صاحب قرآن ہو گئے

ہم عاصیوں کے آپﷺ نگہبان ہو گئے

بے مثل و بے مثال ہیں افعالِ مصطفیٰﷺ

مکہ کے لوگ دیکھ کے حیران ہو گئے

عشاقِ مصطفیٰﷺ کو ملا تھا وہ حوصلہ

ہر ہر ادا سے آقاﷺ پہ قربان ہو گئے

کاسۂ گدائی کرنے گئے تھے جو ان کے در

ہو کر کے با مراد وہ سلطان ہو گئے

ذکرِ رسولِ پاکﷺ کی محفل سے صاحبو

کتنے ہی لوگ دیکھیے ذی شان ہو گئے

ان کی نگاہِ پاک کے اٹھتے ہی یک بیک

"رستے بہت کٹھن تھے پر آسان ہو گئے"

نیر ہے ہم غریبوں پہ سرکارﷺ کا کرم

ہم جیسے لوگ صاحبِ دیوان ہو گئے


نیر جونپوری

No comments:

Post a Comment