Thursday, 3 October 2024

بلندی پہ میرا ستارہ کھڑا ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


بلندی پہ میرا ستارہ کھڑا ہے

سہارا محمدﷺ کا جب سے ملا ہے

مجھے نعت پھر سے عطا ہو رہی ہے

مِرا رابطہ مصطفیٰﷺ سے جڑا ہے

خدا عظمتیں خود ہی جانے نبیﷺ کی

عقیدت سے ہم نے یہ ہدیہ لکھا ہے

میں نازاں مقدر پہ ہوں کے مجھے تو

محمدﷺ کی اُمّت کا رتبہ ملا ہے

خدایا! ملے فیض نسلوں کو میری 

عطا ہو محبت نبیﷺ کی، دعا ہے

چمک پا رہا ہے یہ چہرہ مِرا جو

نگینہ مُزمّلﷺ سے دل کا جڑا ہے

بہاروں کو پھر تازگی مل گئی ہے

مہک سے نبی کی چمن کھل اٹھا ہے


صائمہ جبین مہک

No comments:

Post a Comment