Wednesday, 20 July 2022

تو شاہ خوباں تو جان جاناں ہے چہرہ ام الکتاب تیرا

عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


تُو شاہِ خوباں، تُو جانِ جاناں، ہے چہرہ اُم الکتاب تیراﷺ

نہ بن سکی ہے، نہ بن سکے گا، مثال تیری جواب تیراﷺ

تُو سب سے اول، تو سب سے آخر، ملا ہے حسنِ دوام تجھ کو

ہے عمر لاکھوں برس کی تیری، مگر ہے تازہ شباب تیراﷺ

خدا کی غیرت نے ڈال رکھے ہیں تجھﷺ پہ ستر ہزار پردے

جہاں میں بن جاتے طُور لاکھوں جو اک بھی اٹھتا حجاب تیراﷺ

ہو مشک و امبر یا بوئے جنت، نظر میں اس کی ہے بے حقیقت

مِلا ہے جس کو، مَلا ہے جس نے پسینہ رشک گلاب تیراﷺ

میں تیرے حُسن و بیاں کے صدقے، میں تیری میٹھی زبان کے صدقے

با رنگِ خوشبو دلوں پہ اترا، ہے کتنا دلکش خطاب تیراﷺ

ہے تُو بھی صائم عجیب انساں کہ خوف محشر سے ہے ہراساں

ارے تُو جنﷺ کی ہے نعت پڑھتا وہی تو لیں گے حساب تیرا


صائم چشتی

No comments:

Post a Comment