Tuesday, 26 July 2022

اٹھا نہ رند جو در میخانہ چھوڑ کر

 اُٹھا نہ رند جو در مے خانہ چھوڑ کر

کیونکر جئے گا وہ لب پیمانہ چھوڑ کر

کیا محتسب نے بزمِ مسرت خراب کی

رِند اُٹھ گئے ہیں ہاتھ سے پیمانہ چھوڑ کر

جاؤں گا تیری بزم سے اے شمع رو کہاں

جاتا نہیں ہے شمع کو پروانہ چھوڑ کر

خنداں ہے پھول باغ میں، فصلِ بہار ہے

میکش کہیں نہ جائیں گے مےخانہ چھوڑ کر


رشید حیدرآبادی

No comments:

Post a Comment