Thursday 28 July 2022

اک ترے قرب کی خواہش میں اجالے ہوئے ہم

 اک ترے قرب کی خواہش میں اجالے ہوئے ہم

اب کہاں جائیں ترے دل کے نکالے ہوئے ہم

چشم حیراں میں کوئی خوابِ گریزاں بھی نہیں

در بدر پھرتے ہیں اشکوں کا سنبھالے ہوئے ہم

ایسے موسم میں تو کلیاں بھی نہیں کھلتی ہیں

ان رُتوں میں کفِ قاتل کے حوالے ہوئے ہم

اک طرف پیکرِ خوباں کے تراشے ہوئے لوگ

اک طرف درد کی تصویر میں ڈھالے ہوئے ہم

یہ محبت کا کرشمہ ہے کہ وحشت کا جنوں

چاند کو چاند کِیا، چاند کے ہالے ہوئے ہم

یہ بھی کیا کم ہے کہ فرقت کے زمانوں میں شکیل

تیری پہچان بنے، تیرے حوالے ہوئے ہم


شکیل اختر

No comments:

Post a Comment