رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کے شاہکار کلام پر مبنی بلاگ🌷Rung E Urdu a blog of worldsfamous poetry of past & present era
چاند رات
اے آسمان کے چاند
تم کتنے پتھر دل ہو
اس دھرتے کے چاند کو
ایک بادل کی قمیص دے دو
ستاروں سے سجی ہوئی
چاندنی میں دُھلی ہوئی
خوشبو سے مہکتی ہوئی
خوشیوں سے دہکتی ہوئی
اس کے کالر میں ایک پھول بھی ہو
اس کی جیب میں ایک بھول بھی ہو
اعجاز منگی
No comments:
Post a Comment