سانپ اور سیڑھی کا کھیل
سانپ اور سیڑھی کے
اس کھیل میں
کبھی ایسا بھی ہوتا ہے
سیڑھی پر چڑھ کے اوپر آنے والے کو
سیڑھی ہی کھا جاتی ہے
اور سانپ دیکھتا رہ جاتا ہے
اور کبھی کبھی یوں بھی ہوتا ہے
اوپر چڑھنے والا
سانپ اور سیڑھی
دونوں کو کھا جاتا ہے
بساط کو تہ کر
جیب میں رکھ لیتا ہے
پھر نئی ایک بساط بچھاتا ہے
دیکھیں اب کون کس کا شکاری ہو
سانپ کو مات ہو
یا سیڑھی نے مر جانا ہے
سلمیٰ جیلانی
No comments:
Post a Comment