رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کے شاہکار کلام پر مبنی بلاگ🌷Rung E Urdu a blog of worldsfamous poetry of past & present era
لمبا رستا ننگے پاؤں
جانا ہے پر اپنے گاؤں
شہر بڑا ظالم ہے یار
بلا رہی پیپل کی چھانوْ
کیوں اتنے مجبور ہوئے
کس نے کھیلا ایسا داؤں
اونچی لمبی بلڈنگ سے
بہتر ہے کاغذ کی ناؤ
رکنا مت بس چلنا ہے
چاہے پیروں میں ہو گھاؤ
غازی معین
No comments:
Post a Comment