Sunday, 24 July 2022

صبح میری چائے کی پیالی میں بیدار ہوتی ہے

 دھوپ اور دِیے


صبح میری چائے کی پیالی میں بیدار ہوتی ہے

اور شام

میری انگلیوں سے لپٹ کر

ایش ٹرے میں ہوتی ہے

میں ان دنوں

راتوں کی خواہش نہیں کرتا

تیرے بغیر

سب کچھ زہر لگتا ہے

دھوپ اور دِیے

انتظار کی مسلسل جاگتی آنکھیں ہیں

میں

ایک دن دھوپ کو لپیٹ کر

کسی درخت کے سائے میں رکھ آؤں گا

اور یہ دِیے

تیرے آنگن میں بُجھا کر

چلا جاؤں گا


احسن سلیم

No comments:

Post a Comment