Thursday, 28 July 2022

سپنوں کو پورا کرنے کی کوشش تو کیجیے

 سپنوں کو پورا کرنے کی کوشش تو کیجیے

جیون میں رنگ بھرنے کی کوشش تو کیجیے

کیوں دوسروں کے دل کو عبث توڑتے ہو تم

دل دوسروں کے ہرنے کی کوشش تو کیجیے

دیوار تم نے دھرموں کی تعمیر کر تو دی

تم ان میں پیار بھرنے کی کوشش تو کیجیے

تم پھر کبھی گناہ کوئی کر نہ پاؤ گے

تم اس سے قبل ڈرنے کی کوشش تو کیجیے

نفرت تبھی مٹے گی زمانے میں دوستو

تم سب سے پیار کرنے کی کوشش تو کیجیے


امبر جوشی

No comments:

Post a Comment