Wednesday, 27 July 2022

محبت ہی دل کا مذہب ہے محبت ہی قبیلہ ہے

 ابدیت تھی

جب میں نے اس کی نگاہوں میں دیکھا

زندگی تھی

جب میں نے اس کی مسکراہٹ کے گھونٹ بھرے

محبت تھی

جب میں نے اعزاز کی طرح اس کی محبت کو قبول کیا

دل نے زانو موڑ دئیے

کہ محبت ہی دل کا مذہب ہے

محبت ہی قبیلہ ہے


صائمہ یوسفزئی 

No comments:

Post a Comment