محبت جیت جاتی ہے
محبت ایسا رستہ ہے
کہ
جس پہ چلنے والے کو
ہزاروں حاسدوں کی نفرتوں کو سہنا پڑتا ہے
رقیبوں کی رقابت حوصلے کو توڑ دیتی ہے
بڑی تکلیف ہوتی ہے
مگر یہ بھی حقیقت ہے
رقیبوں حسدوں کی نفرتوں کے
بحر قُلزم کا محبت آخری ساحل
محبت کی یہ عادت ہے
محبت کی یہ سُنت ہے
بساط زندگی کے شاطروں کی ساری چالوں سے
محبت جیت جاتی ہے
محبت جیت جاتی ہے
افتخار افی
افتخار عثمانی
No comments:
Post a Comment