رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کے شاہکار کلام پر مبنی بلاگ🌷Rung E Urdu a blog of worldsfamous poetry of past & present era
عظیم فنکار
اسے بھوک سے مرتے
مریل بچوں کا
بہت خیال رہتا ہے
طویل سفر کر کے
ان کی تصویریں بناتا ہے
مہنگے ترین ہوٹلوں میں
نمائش کا اہتمام کرتا ہے
جہاں وہ اور اس کے
فن کے قدردان
حیوانوں کی طرح
خوراک نگلتے ہیں
افتخار بخاری
No comments:
Post a Comment