Thursday, 21 July 2022

میں نے جب نعت کے اشعار سے باتیں کی ہیں

عارفانہ کلام نعتیہ کلام


میں نے جب نعت کے اشعار سے باتیں کی ہیں 

یوں لگا احمدِﷺ مختار سے باتیں کی ہیں 

اے مِرے پیارے تخیل تِرے صدقے جاؤں 

تُو نے اکثر مِرے سرکارؐ سے باتیں کی ہیں 

اس کی تعریف میں الفاط بھی کم پڑ جائیں 

جس کے اک سجدے نے تلوار سے باتیں کی ہیں 

عشقِ سرکارﷺ میں یہ حال ہوا ہے اکثر 

میں نے گھر کے در و دیوار سے باتیں کی ہیں 

کیوں نہ وہ رحمتِ عالم ہوں زمانے کہ لیے 

جس نے کردار میں سنسار سے باتیں کی ہیں​


راہی بستوی

No comments:

Post a Comment