Thursday, 21 July 2022

خدایا ترے در پہ آیا گدا ہے

عارفانہ کلام حمدیہ و نعتیہ کلام


خدایا تِرے در پہ آیا گدا ہے

ندامت کے اشکوں سے دامن بھرا ہے

میں تیرے نبیﷺ کا ہی تو اُمتی ہوں

اُسیﷺ کے لیے سارا عالم بنا ہے

ہے بکھری ہوئی پھر سے اُمت نبیؐ کی

جسے دیکھو حالات پر رو رہا یے

مدد کر تو سب کی ہوا حال خستہ

تو کر دور اس کو جو پھیلی وبا ہے

میں سب کے لیے ہی دعا کر رہا ہوں

لبوں پر مِرے سب کے دل کی صدا ہے

تمہیں اب سمیٹو میں بکھرا ہوا ہوں 

گناہوں کو بخشو یہ لب پر دعا ہے

جو تُو نے نہ بخشا کدھر جاؤں گا میں 

کہ میں فہد تیرا، تُو میرا خدا ہے


فہد رحمان

No comments:

Post a Comment