عارفانہ کلام نعتیہ کلام
اے کاش کہ سرکارؐ میر ے خواب میں آئیں
آ کر میری سوئی ہوئی قسمت کو جگائیں
ہے عشق محمدﷺ میں گرفتار میرا دل
ہے آس کہ آقاؐ مجھے روضے پہ بلائیں
در پہ مجھے ایک بار بُلا لیجئے آقاﷺ
برسوں ہوئیں یادیں مجھے روضے کی رُلائیں
سُن لیجئے آقاﷺ میری فریاد کبھی تو
بس لب سے نکلتی ہیں شب و روز صدائیں
مایوس نہیں ہوں میں اپنے خدا سے
ہو جائیں گی پوری میری ایک دن یہ دعائیں
گل نور
No comments:
Post a Comment