تلاشِ ذات
یونہی بیٹھی سوچ رہی تھی
ذات سمندر کھوج رہی تھی
سوچ کی ندیا بہتے بہتے
ان کہے دُکھ کہتے کہتے
فطرت درپن کھول رہی تھی
کانوں میں رس گھول رہی تھی
اور میں بیٹھی سوچ رہی تھی
خاکی رنگ میں، میں پوشیدہ
فطرت سبز لبادے میں ہے
لیکن یہ سر سبز دوشیزہ
میرے رنگ کی کیوں خوگر ہے
کیوں کر خاک ہی اس کا گھر ہے
آخر کیا اسرار ہے اس میں
کہ مٹی سے جڑتے ہی فطرت
رنگوں کی بارش کرتی ہے
دِل کو کیسا خوش کرتی ہے
ایسا کیا اسرار ہے اس میں
تنزیلہ افضل
No comments:
Post a Comment