Friday 22 July 2022

نبی کی یاد سے سینے کا سینہ ہو گیا ہے

عارفانہ کلام نعتیہ کلام


نبیؐ کی یاد سے سینے کا سینہ ہو گیا ہے 

گلے ملو کہ مِرا دل مدینہ ہو گیا ہے 

اور ایک کام کہ جس میں گنوائی ہیں آنکھیں 

اور ایک نام کہ دل جس سے بِینا ہو گیا ہے 

کوئی وظیفہ کہ جس سے نبیؐ کا خواب آئے 

خدا سے مانگے ہوئے تو مہینہ ہو گیا ہے 

سفر شروع ہوا ہے سمندروں کا سفر

قیام ہی میں مصلیٰ سفینہ ہو گیا ہے 

درود پڑھتے ہوئے دل کی کیفیت کا نہ پوچھ

کہ آدھی رات میں پورا شبینہ ہو گیا ہے


آل عمر

No comments:

Post a Comment